Advertisement

اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال

ڈینگی

وفاقی محکمہ صحت نے ڈینگی سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3643 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 46 شہریوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2084 ہوگئی ہے۔
جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے34 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1559 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتحال

Advertisement
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 803 ہوگئی ہے، جبکہ صوبے میں ڈینگی سے انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی ایکٹیو کیسز کی تعداد 1 ہزار 462 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 303 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ 5 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 128 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کےمطابق ہری پورمیں 14 , نوشہرہ میں 4 اور ایبٹ آباد 5 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
Advertisement
اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 197 مریض زیرعلاج ہیں، ڈینگی سے متاثرہ سب سے زیادہ مریض خیبرٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version