Advertisement

اشیاء خوردونوش کی عام آدمی تک رسائی حکومتی اولین ترجیح ہے،شوکت ترین

شوکت ترین نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی عام آدمی تک رسائی حکومتی اولین ترجیح ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین سے شوگر ملز ایسوسی ایشں کے وفد کی چیئرمین ذکا اشرف کی قیادت میں ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزراء فخر امام،حماد اظہر،مونس الہی سمت دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک  ہوئے۔

ملاقات میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی عام آدمی تک رسائی حکومتی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں حکومت اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ شوکر ملز ایسوسی ایشن چینی کی طلب اور رسد کے پیش نظر پیشگی انتظامات کرے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت شوگر ملز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Advertisement

اس موقع پر شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے  چینی کی دستیابی کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کا کہنا تھا کہ شوگر انڈسٹری کافی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے،حکومت سے مدد درکار ہے تا کہ مسائل کا تدارک ہو سکے۔

پی ایس ایم اے کے وفد کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمارے لیے سازگار ماحول پیدا کر کے ہر ممکنہ ریلیف مہیا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version