Advertisement

صحافی کی اہلیہ اور بچوں پر مبینہ حملہ، شہباز شریف اور مریم اورنگزیب کی مذمت

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف  اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے صحافی احمد نورانی کی اہلیہ اور بچوں پر مبینہ حملے کی مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ صحافی عنبرین فاطمہ، جوتحقیقی صحافی احمد نورانی کی اہلیہ بھی ہیں، پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور مرتکب عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ صحافت کے لئے اس سیاہ اور بدترین دور میں “کالم اور پروگرام بند کرادو” جیسے ہتھکنڈے معمول بن چکے ہیں،  جو پاکستان کے عالمی امیج کو تباہ کررہے ہیں، حملوں سے سچ کی تڑپ رکھنے والوں کو روکا جاسکتا ہے نہ ہراساں کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

جبکہ لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے لکھا کہ نامور صحافی احمد نورانی کی اہلیہ صحافی عنبرین فاطمہ نے فون پر مجھے گزشتہ رات کے واقعے، خود اور گاڑی پر ڈنڈے برسانے کی تفصیل بتائی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق عنبرین فاطمہ نے بتایا کہ حملے اور ”جان سے مار دوں گا“ کی دھمکیاں دیتے وقت گاڑی میں ان کے بچے بھی سوار تھے، پولیس میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عنبرین کا حوصلہ قابل فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version