Advertisement

حکومت اپنا کام کرے گی، شوگرانڈسڑی اپنا کام کرے، وزیراعظم 

Zaka Ashraf meet PM

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنا کام کرے گی، شوگرانڈسڑی اپنا کام کرے۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ذکا اشرف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی بحران سمیت شوگرانڈسٹری کےحوالےسےگفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  شوگرانڈسڑی ملک کی اہم صنعت ہے۔ آپ شوگر انڈسٹری کےلیے اچھا کام کر رہے ہیں۔ دیگرصنعتوں کی طرح شوگرانڈسٹری کا بھی تحفظ کریں گے۔

چئیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ حکومت اور شوگرانڈسٹری کےتمام معاملات حل ہوگئے ہیں۔

ذکا اشرف نے میڈیاکو بتایا کہ مشیرخزانہ شوکت ترین نے بھی کہا ہےکہ وزیراعظم نےمکمل اختیاردے دیا ہے۔ مزید تفصیلات پریس کانفرنس میں آگاہ کی جائیں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے چئیرمین ذکا اشرف کی سربراہی میں مشیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا فخر امام، حماد اظہر، مونس الہی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک تھے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین سےملاقات کے دوران شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے چینی کی دستیابی کے لیےحکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اورشوگر انڈسٹری کی مشکلات کے حل کےلیے حکومت سے مدد بھی مانگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version