انڈونیشیا کا پاکستان میں ای کامرس کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے عالمی تجارت کے سب سے بڑے شعبے سے منسلک ہونے کے لیے 2025 تک ای کامرس تجارت کا ہدف 50 بلین ڈالر مقرر کیا ہے۔
ایڈم ملاورمن ٹوگیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ای کامرس تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، جس سے دونوں طرف دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔”
انڈوسفیر نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا دونوں میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ہے جو عالمی ای کامرس تجارت میں اپنی شناخت بنا سکتی ہے اور دونوں ممالک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں عالمی خوردہ ای کامرس کی فروخت 4.28 ٹریلین ڈالر رہی جو کہ 2022 تک 5.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔
پاکستان اور انڈونیشیا کو ای کامرس کے ذریعے منسلک کیا جا سکتا ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کو بڑھایا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ دونوں طرف کے نوجوانوں کو کاروبار اور تجارت میں منسلک کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں ای کامرس پر کام کرکے دونوں ممالک میں سیاحت کو فروغ دینے اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
ٹیوگیو نے واضح کیا کہ انڈونیشیا نے کراچی میں پام آئل میں سرمایہ کاری کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں اقتصادی تعاون بڑھے گا جبکہ انہوں نے فیصل آباد میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے اقدامات مستقبل میں کیے جائیں گے۔
انڈو سفیر کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا نے حال ہی میں دو طرفہ پی ٹی اے کے جائزے میں پاکستان کو 20 تجارتی اشیاء میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیرف میں کمی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انڈونیشیا کو ایک مضبوط کردار ادا کرنا ہے، تاکہ پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے درمیان اقتصادی اور تجارتی انضمام کو بڑھایا جاسکے۔
دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے واضح کیا کہ اس سال پاکستانی طلباء کو 11 فیصد اسکالر شپ دیئے گئے جو کہ ترقی پذیر ممالک کے 52 فیصد تھے، انہوں نے کہا کہ اس سال 60 پاکستانی طلباء انڈونیشیا کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News