Advertisement

کرس گیل نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق یو ٹرن لے لیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، میں ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا لیکن میرا نہیں خیال کہ مجھے اس کی اجازت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی ویب سائٹ سے گفتگو میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں وضاحت پیش کی۔

کرس گیل نے کہا کہ میں گراؤنڈ میں تفریح کر رہا تھا، اسٹینڈز میں اپنے فینز کے ساتھ محظوظ ہو رہا تھا، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔

ویسٹ انڈین بیٹر نے خواہش کا اظہار کیا کہ میں ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا لیکن میرا نہیں خیال کہ مجھے اس کی اجازت ملے گی، میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا میں آخری میچ کھیلنے کی خواہش ہے۔

انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ اگر جمیکا میں میچ کھیلنے کو نہیں ملتا تو پھر میں ساتھی کرکٹر ڈی جے براوو کے ساتھ شامل ہو جاؤں گا، براوو کے ساتھ شامل ہوکر ہر کسی کا شکریہ ادا کروں گا تاہم ابھی ایسا کچھ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version