Advertisement

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

آج صوبہ پنجاب میں موسم خشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں ناروال، سیالکوٹ، بہاولپوراور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

جبکہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ر ہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کشمیر میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہا۔

آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی09 ، اسکردو میں منفی07، کالام، گلگت، قلات میں منفی03، استو، گوپس، اننت ناگ میں منفی02 اورسری نگر میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version