Advertisement

کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈینگی کے حملے جاری

ڈینگی

وفاقی محکمہ صحت نے ڈینگی سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 62 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہیں ، جن میں 43 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

اسکے علاوہ حیدرآباد میں 14، تھرپارکر میں 2، عمرکوٹ میں 2 اور میرپورخاص میں 1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نومبرمیں ڈینگی کے 193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اکتوبرمیں ڈینگی کے 1864 کیس رپورٹ ہوئے اور ستمبر میں ڈینگی کے 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سندھ میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 3832 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس سے 15 اموات ہوچکی ہیں۔

Advertisement

جنوبی پنجاب میں ڈینگی وائرس کی صورتحال

دوسری جانب ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

جنوبی پنجاب میں بھی ڈینگی سر اٹھانے لگا ملتان کے نشتراسپتال میں ڈینگی کے 36 مریض زیرعلاج ہیں۔

نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زیرعلاج 21 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی جبکہ 15 مریض کی رپورٹ کا انتظار ہورہا ہے۔

نشتراسپتال کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version