Advertisement

پاکستان کے تمام وسائل پر سب سے پہلا حق پاکستانی بچوں کا ہے، بلاول بھٹو

بلاول

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام وسائل پر سب سے پہلا حق پاکستانی بچوں کا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بیش بہا سرمایہ ہمارے بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس، بچوں کی تعلیم، صحت اور حقوق کے حوالے سے ریاست و معاشرہ اپنی ذمہ داریوں سے بہت دور کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پرامن و پرسکون مستقبل کا انحصار اس پر ہے کہ بچوں کو ہر قسم کی انتھا پسندی اور امتیاز سے پاک ماحول فراہم کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو بقائے باہمی پر قائم ماحول میں پھلنے پھولنے دیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کے حوالے سے دنیا میں ہمارا ملک دوسرے نمبر پر ہے، نومولود بچوں کے لئے صحت کی سہولیات کا فقدان، غذائی قلت اور گھروں یا اسکولوں میں جسمانی سزا مسئلہ ہیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بچوں سے مشقت لینا، بے گھر بچوں کا مسئلہ اور اس طرح کے دیگر کئی مسائل ہیں، بچوں کے حوالے سے ان مسائل کا اب جنگی بنیادوں پر حل نکالنا ناگزیر بن چکا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے نمایاں قانون سازی کی ہے، سندھ میں ثانوی سطح تک تعلیم مفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسقبل کے معماروں کے باب میں ریاست اپنی پوری ذمہ داری اٹھائے اور اس معاملے میں کسوٹی اب الفاظ نہیں، عملی اقدام ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستانی بچوں کے حقوق اور روشن مستقبل کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور ہم یہ جدوجہد اسی طرح کریں گے، جیسے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version