وزیر اعلیٰ بلوچستان کی والدین سے اپیل

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے والدین سے اپیل کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں عبدالقدوس بزنجو نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ اور رو بیلا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ خسرہ اور رو بیلا کی مہم کو زیادہ سے زیادہ مفید بنایا جائے، مہم 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہے گی والدین فائدہ اُٹھائیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ علماء قبائلی عمائدین اور شہری مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا ء کریں۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاﺅ کیلئے 12 روزہ ویکسینیشن مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔ خسرہ اور روبیلا سے بچا ؤ کے لیے مہم کے دوران 56 لاکھ بچوں کوانجیکشن لگائے جائے گے۔
ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر ناصرعلی بگٹی کا کہنا تھا کہ مہم کے لیے 7000 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مہم میں حصہ لیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ خسرہ اور روبیلا امراض سے صوبے کے 50 فیصد اضلاع متاثر ہو ئے ہیں، جبکہ خسرہ کے باعث رواں سال 25 بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ڈاکٹر ناصر علی بگٹی نے اپیل کی کہ والدین، علماء کرام مہم کو کامیاب بنانے میں حکومت کاساتھ دیں۔
خسرہ اور روبیلا کی علامت
خسرہ اور روبیلا وائرس سے پھیلنے والی بیماریاں کی علامات تیز بخار ، کھانسی ، نا ک ،آنکھوں سے پانی بہنا اور دست سمیت دیگر علامات شامل ہیں یہ بیماریاں ان بچوں ، بچیوں اور حاملہ خواتین کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں جنہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے ۔
روبیلا کا دورانیہ تین دن تک ہوتا ہے البتہ یہ مرض نولود بچوں کو نابینا ، بہرہ اور دماغی طور پر مفلوج کرنے اور پیدا ئش کے بعد موت کی اغوش میں چلے جانے کا موجب بن رہا ہے ، یہ بیماری مریض کے کھا نسنے، چھینکنے سے دوسرے بچوں اورافراد میں منتقل ہو سکتی ہے ایک متاثرہ بچہ 200بچوں کو متا ثر کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

