Advertisement

بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں پر ناقابل تصور مظالم کیے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں پر ناقابل تصور مظالم کیے ہیں۔

اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں ساڑھے 5 ہزار اضافی قابض دستوں کی تعیناتی پر گہرے تحفظات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں پر ناقابل تصور مظالم کیے ہیں، ان مظالم میں پیلٹ گنز کا استعمال،جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل عام،  جبری گمشدگیاں، تشدد اور زیر حراست اموات شامل ہیں۔

 عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی،انسانی حقوق کی کثیر خلاف ورزیوں، جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم پر ڈوزئیر عالمی برادری کو فراہم کیا ہے۔

 اپنے بیان میں انہوں  نے کہا کہ9 لاکھ قابض افواج والے دنیا کے بڑے ملٹرائزڈ زون میں اضافی دستوں کی تعیناتی مستضعف کشمیری عوام پر مظالم میں اضافے کا باعث بنے گی۔

Advertisement

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی کمیونٹی سینٹرز میں ٹہراو, شہروں میں اضافی بنکرز کی تعمیر اور روزانہ کشمیری مرد و خواتین کی جارحانہ تذلیل قابل مذمت ہے۔

 عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور بربریت کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کا غیر انسانی محاصرہ اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل قراردادوں کے مطابق حق استصواب رائے کے استعمال کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Next Article
Exit mobile version