Advertisement

آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے پاکستان کی مالی خود مختاری چھین لی، رضا ربانی

رضا ربانی

نگران حکومت ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے پاکستان کی مالی خود مختاری چھین لی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس حکومت نے جوہری ملک پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کا بین الاقوامی ایجنڈا پورا کیا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ اب پاکستان کی خارجہ اور اقتصادی پالیسی اور قومی سلامتی کی ترجیحات مغرب کے زیرِ سایہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے نتیجے میں پیٹرولیم لیوی میں ہر ماہ 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا، پیٹرولیم لیوی کو 30 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ 356 بلین روپے کی رقم 610 بلین روپے کے ابتدائی تخمینے کے مقابلے جمع کی جائے گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور 300 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔

رضا ربانی نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے ملک کی معاشی خودمختاری کو سلب کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے، منی بجٹ عام آدمی کی کمر مزید توڑ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام رجعتی ٹیکسوں کے ناقابل برداشت ایندھن، بجلی کے نرخوں میں اضافے اور گیس کی غیر معمولی قلت کا شکار ہیں، پاکستانی عوام اب پوچھ رہے ہیں کہ ریاست پر حکومت کون کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version