Advertisement

تعلیم کو اپنے بچوں کیلئے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مراد راس

محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کیلئے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی کمی کے باعث پنجاب بھر میں اسکول معمول کے مطابق پیر سے کھل رہے ہیں، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم سرما کیلئے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ا سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکشن 16اکتوبر نافذالعمل ہوگا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرلزاسکولوں کیلئے اوقات کارصبح ساڑھے 8بجے سے اڑھائی بجے اور بوائز سکول کیلئے پونے 9 بجے سے پونے 3بجے تک ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سنگل شفٹ والے سکول ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک اور ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک چلے گی جبکہ دوسری شفٹ 2بج کر 30منٹ سے شروع ہوگی اور ساڑھے پانچ بجے تک چلے گی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طلباء کی 50فیصدحاضری کی بجائے مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ پیر سے سکولوں میں معمول کے مطابق تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں مارننگ اسمبلی، بزم ادب اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی جبکہ تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیم کو اپنے بچوں کیلئے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کا انعقاد یکساں نصاب تعلیم کی کامیابی کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

اس ملاقات میں یکساں نصاب تعلیم کے حوالے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے نمائندگان بھی شامل ہوئے۔

 مراد راس نے ملاقات میں شفقت محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلباء سے اہم کچھ نہیں ہے، تعلیم کو اپنے بچوں کے لئے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق یکساں نصاب تعلیم پر ہر ممکن عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version