Advertisement

ڈپٹی کمشنر اور سیشن جج منڈی بہاؤالدین کے درمیان تنازعے کا ڈراپ سین

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور سیشن جج منڈی بہاؤالدین کے درمیان تنازعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پنجاب حکومت نے ڈی سی منڈی بہاؤالدین طارق بسرا کو او ایس ڈی بنا دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے طارق بسرا کو او ایس ڈی بنائے جانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ایڈیشنل کمشنر ریونیو منڈی بہاؤالدین ضیا الحق کو ڈپٹی کمشنر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

قبل ازیں، منڈی بہاؤالدین کنزیومر کورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار نے شہری کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر طارق بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین امتیاز علی  کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

Advertisement

تاہم، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے دونوں مجرمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کو معطل کردیا تھا۔

اپیل کنندگان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کنزیومر کورٹ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے۔

اپیل میں عدلات سے استدعا کی گئی کہ سزا کے خلاف اپیل منظور کرکے سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس لاہور ہوئیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی عدالت بنا اختیار کے نوٹس لیتی ہے تو اپیل کنندگان اگلے فورم پر جا سکتے ہیں، یہ اس کا بہتر طریقہ ہوتا ہے، آپ دائرہ اختیار کو اگلے فورم پر چیلنج کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version