Advertisement

فواد چوہدری کو نہ آئین کا پتا ہے اور نہ ہی قانون کا، سعید غنی

سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو نہ آئین کا پتا ہے اور نہ ہی قانون کا۔

سعید غنی نے فواد چوہدری کے بیان  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام فیصلے وفاق کے مقابلے میں بہتر ثابت ہوئے۔

 وزیر اطلاعات سندھ نے کہا  کہ میں سمجھتا تھا کہ فواد چوہدری کو آئین و قانون کا کچھ پتا ہے لیکن پی ٹی آئی میں جانے کے بعد فواد چوہدری کو نہ آئین کا پتا ہے اور نہ ہی قانون کے بارے میں معلومات ہیں۔

سعید غنی  کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے پاس پرائس کنٹرول کا میکنزم ضرور ہے لیکن  ہم وفاقی حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ  پورے ملک میں منہگائی کا طوفان آیا ہے۔ ادارہ شماریات افراط زر کی شرح صرف سندھ کا نہیں، پورے ملک کا بتاتا ہے۔

Advertisement

سعید غنی  کا کہنا تھا کہ ہم نے 12 لاکھ ٹن گندم سندھ کی ضرورت کے مطابق پروکیور کی تھی۔ مجھے بتائیں 66 لاکھ ٹن گندم باہر بھجوانے کے بعد کس سے پوچھیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی  کا مزید کہنا تھا کہ چینی، آٹے اور گیس کا بحران، ان سب کے پیچھے وفاقی حکومت کی نالائقی ہے، چینی اسکینڈل کی رپورٹ آئی تھی، ذمےداروں کےخلاف کارروائی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت
گورنر سندھ سے محسن نقوی کی ملاقات
 حماس حق پر ہے اور ہم  فلسطین کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version