Advertisement

نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام روک دیا گیا

کراچی میں قائم غیر قانونی قرار دی گئی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام روک دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے نسلہ ٹاور گرانے کا کام رکوا دیا جس کے بعد  مزدور واپس روانہ ہوگئے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی جی جی نے بول نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ناصر شاہ سے میرا سوال ہے نسلہ ٹاور سمیت دیگر تعمیرات سے متعلق سندھ حکومت نے اسمبلی قرارداد پاس کرائی، لیکن آج پھر یہ توڑنے کیسے پہنچ گئے۔

علی جی جی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی سیاست کر رہی ہے، لوگوں نے بڑی مشکل سے اپنے فلیٹ لیے۔

پارلیمانی رکن علی جی جی نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی سے پاس کی گئی قرارداد میں پیپلز پارٹی نے نسلہ ٹاور کا زکر تک نہیں کیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 25 اکتوبر 2021 کو کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دے دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دئے تھے کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی، عمارت گرائیں اور کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے کے اندر نسلہ ٹاور کی عمارت ‘کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ’ سے گرانے کا حکم دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں یا کسی انسان کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ عمارت کا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنر کراچی متاثرین کو رقوم کی واپسی یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version