Advertisement

آئین کے تحت ملک چلانا ہے تو تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، قمرزمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت ملک چلانا ہے تو تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی معاشرے میں لیکچر سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوتیں، ہماری حکومت مدینے کی ریاست کی بات کرتی ہے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہم کس سے مطالبہ کررہے ہیں قانون پرعمل ہو، احتساب ہو، مسئلہ یہ ہے ہمارے ادارے کام نہیں کررہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت ملک چلانا ہے تو تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، ہمیں آئین پر عمل کرنا ہے اور جمہوریت کے مطابق ملک چلانا ہے، بہت سے طاقتور لوگ اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ہر قسم کے قوانین موجود ہیں، جدید ریاستیں بہتر قوانین بنا کرخود کومہذب بناتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version