Advertisement

ہم سرکاری اسکولوں کے تعلیمی معیار کو نجی اسکولوں سے بہتر بنانا چاہتے ہیں ، مراد راس

مراد راس نے کہا ہے کہ ہم سرکاری اسکولوں کے تعلیمی معیار کو نجی اسکولوں سے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بطور مہمان خصوصی نور سینٹر برائے ریسرچ اینڈ پالیسی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب کا انعقاد فاطمہ میموریل ہسپتال لاہور کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

ان  کا  کہنا تھا کہ نور فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے سرکاری ا سکولوں میں ‘سفرِ حفاظت’ پروگرام کا انعقاد کئے جانا بہت خوش آئند تھا، لاہور کے سرکاری اسکولوں میں ‘سفرِ حفاظت’ پروگرام کا انعقاد اپریل 2019 سے مئی 2021 کے دوران کیا گیا۔

 مراد راس نے کہا کہ سفرِ حفاظت’ پروگرام کے تحت بچوں کو زندگی گزارنے کے مختلف پہلوؤں کے حوالے آگاہ کیا گیا ، بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور ان کی بہتر پرورش کے لئے تربیت دئیے جانا بھی قلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ سماجی زندگی کی تعلیمات دینے کے لئے اساتذہ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے ۔

Advertisement

مراد راس کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے پبلک سکولوں کے تعلیمی نظام کو دانستہ طور پر تباہ کیا گیا، ہم سرکاری اسکولوں کے تعلیمی معیار کو نجی اسکولوں سے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا مزید کہنا تھا  کہ طلبا کے لئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے،ایک بچہ اپنے والدین سے زیادہ وقت اپنے اساتذہ کے ساتھ گزارتا ہے، آج جو کام ہم محکمہ تعلیم پنجاب میں کر رہے ہیں اس کا اثر آنے والے چند سالوں میں واضح طور پر نظر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version