Advertisement

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھ اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا-

آپریشن کے دوران مکران کے ساحل کے قریب شمالی بحیرہ عرب میں تین غیر ملکیوں سمیت 6 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔

غیر ملکی کشتی سے 233 کلو گرام منشیات برآمد کی گیئں۔ جس کی مالیت کا تخمینہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 1.4 بلین روپے پاکستانی لگایا گیا ہے۔

پکڑی گئی منشیات کو کشتی اور اسمگلروں کے ساتھ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جس میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں کسی فرد یا گروہ کے ملوث ہونے کی تحقیقات اور قانونی ضابطے کی تکمیل شامل ہے۔

Advertisement

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کا کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں منشیات کی ضبطگی ہوئی، اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کسی بھی غیر قانونی کام / مقاصد کے لیے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version