موبائل فون کیلئے کمسن بچی اور بندر کا جھگڑا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے دن مختلف ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین اپنی ہنسی نہیں روک پاتے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں بندر اور کمسن بچی ایک دوسرے سے موبائل فون پر جھگڑ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی چارپائی پر بیٹھی ہے اور اسی دوران ایک بندر بچی کے قریب آتا ہے اور اس کے ہاتھ سے اسمارٹ فون لے کر اسے چیک کرنا شروع کردیتا ہے۔
بندر کی اس حرکت پر بچی اسے غورتی ہے اور فون چھین لیتی ہے، بندر بھی پیچھے نہیں رہتا اور بچی سے دوبارہ فون چھین لیتا ہے۔
اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ میرا فون ہے اسے واپس دو۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ فون بچوں کے لئے نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

