Advertisement

حکمرانوں میں اہلیت نہیں کہ وہ ملک کے مسائل حل کر سکیں، سراج الحق

سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں اہلیت نہیں کہ وہ ملک کے مسائل حل کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام متحد ہو کر اسٹیٹس کو کو چیلنج کریں، ظالم اشرافیہ سے نجات کے لیے پُرامن جمہوری جدوجہد وقت کا تقاضا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہموجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں میں رتی برابر فرق نہیں، اصلاحات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ضروری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہپی ٹی آئی بڑے قومی اداروں اور میڈیا پر کنٹرول چاہتی ہے۔ مفادات کی لڑائی جا ری ہے، عوام کی کسی کو پرواہ نہیں۔

 سراج الحق نے کہا کہحکومت سوا تین سالوں میں کسی شعبے میں بہتری نہیں لا سکی، کرپشن کے ناسور نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں میں اہلیت نہیں کہ وہ ملک کے مسائل حل کر سکیں، حکومت نے نئی نسل کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیئے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافے سے قلم اور کتاب کو ہاتھ لگانا ناممکن بنا دیا گیا، بار بار وعدوں کے باوجود طلبہ یونین پر پابندی نہیں ہٹائی گئی۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہپی ٹی آئی کی الیکشن ریفارمز قابل قبول نہیں، ابھی سے الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version