Advertisement

پانچویں ایشز ٹیسٹ میچ کی میزبانی ہوبارٹ کو ملنے کا امکان

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کی میزبانی ہوبارٹ کو ملنے کا امکان ہو گیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین روایتی سیریز کا پانچواں ٹیسٹ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پرتھ کی انتظامیہ کی جانب سے پیشگی حفاظتی اقدامات کی وجہ ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی تھی، خدشہ تھا کہ شاید سیریز کا پانچواں ٹیسٹ کورونا کے باعث کھیلا ہی نہیں جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ کے ملتوی ہونے کے بعد نئے وینیو کی تلاش کا کام شروع کر دیا تھا، اب آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اس ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے لئے ٹینڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کی میزبانی کرنے والے ممکنہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو گائڈ لائن بھی جاری کر دی ہے، جس کے تحت میزبان اسٹیڈیم کی انتظامیہ کورونا سے بچاؤ کے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گا، اور کھلاڑیوں سمیت تمام میچ اسٹاف بشمول براڈکاسٹنگ عملے کو سیکیور بائیو ببل کی سہولیات دی جائیں۔

ہوبارٹ کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے اس میچ کے حوالے سے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ روایتی ایشز سیریز کا ٹیسٹ میچ اپنے گراؤنڈ پر کرانے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ہوبارٹ کرکٹ اسٹیڈیم کو افغانستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ کی میزبانی حاصل تھی مگر کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے خدشے کے یہ میچ باعث ملتوی کر دیا گیا تھا..

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version