Advertisement

ویوو ٹیبلیٹ اور کم قیمت اسمارٹ فون لانے کو تیار

ویوو ٹیبلیٹ اور کم قیمت اسمارٹ فون لانے کو تیار

چینی موبائل کمپنی ویوو نے ہائی رینج اسنیپ ڈریگن پروسیسر اور ہائی ریفریش ریٹ ڈسپلے کے ساتھ ٹیبلیٹ کی مارکیٹ میں داخل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اسمارٹ فون کے میدان میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن میں شائع ہونے والی لیکس کے مطابق چینی موبائل کمپنی Vivo بہترین اسپیسفیکیشن کے ساتھ ٹیبلٹ کی مارکیٹ میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

موبائل فون بنانے والی یہ کمپنی 2022 کے آغاز میں Vivo پیڈ کے نام سے اپنے ٹیبلیٹ کو مارکیٹ کرے گی۔

اگرچہ اس رپورٹ میں Vivo پیڈ کے اسکرین سائز کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئی ہیں لیکن یہ ہائی ریفریش ریٹ ڈسپلے اور باریک بییزل کے ساتھ فل اسکرین ایکسپیریئنس دے گا۔

لیک ہونے والی معلومات کے مطابق  Vivo پیڈ میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 870 SOC کا طاقت ور چپ سیٹ ہوگا۔  SOC سیریز کوالکوم اسنیپ ڈریگن 865+کا پہلے سے بہتر ورژن ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس ٹیبلیٹ کا یوزر انٹرفیس ( یو آئی)  ویوو کے لیے حال ہی میں جاری کی گئی نئی اپ ڈیٹ Origin OS سے ملتا جلتا ہوگا۔

 ویوو کے پہلے ٹیبلیٹ کے بارے میں یہ افواہیں بھی زیر گردش ہیں کہ اس میں 8 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی جائے گی۔

ویوو ٹیبلیٹ کے ساتھ ساتھ اپنی کام یاب Y  سیریز میں ایک اور بہترین ماڈل VIVO Y21T  کا اضافہ کرنے جارہا ہے۔

 VIVO Y21T  کے اہم فیچرز کیا ہوں گے ؟

پروسیسر

ممکنہ طور پر VIVO Y21T کے نام سے پیش کیے جانے والے اس اسمارٹ فون کو کوالکوم اسنیپ ڈریگن  680  چپ سیٹ اور 4 جی بی( گیگا بائٹ) ریم کے ساتھ مارکیٹ کیے جانے کی توقع ہے۔

Advertisement

اسٹوریج

ویوو کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے 1 جی بی کی ورچوئل ریم دیے جانے کی خبریں بھی گردش میں ہیں، تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ VIVO  کے Y21T ماڈل میں 128 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج بھی دی جائے گی جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ٹی بی ( ٹیرا بائٹ ) تک وسیع کیا جاسکتا ہے۔

کیمرا

VIVO  کے Y21T میں بیک سائڈ پر تین کیمرے دیے جائیں گے، جس میں 50میگا پکسلز کا مین سینسر۔ 2 میگا پکسلز کا ڈیپتھ سینسر اور 2 میگا پکسلز کا میکرو شوٹر ہوگا۔ سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے اس اسمارٹ فون میں 8 میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرہ متوقع ہے۔

بیٹری

 لیک کے مطابق یہ اسمارٹ فون 5 ہزار ایم اے ایچ گنجائش والی بیٹری اور 18 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

Advertisement

قیمت ؟

VIVO کے Y21T ماڈل کوابتدائی طور پر بھارتی صارفین کے لیے 20 ہزار روپے سے کم قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جئے گا۔ اگر اس فون کے پروسیسر اور اسٹوریج کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ اس بجٹ میں ایک اچھا فون ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version