Advertisement

رحیم یار خان میں 18 گھنٹے کی گیس لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان

گیس بحران

 گیس بحران کے باعث رحیم ٰیار خان میں 18 گھنٹے گیس لوڈ شیڈنگ ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق  رحیم یار خان میں گیس کا بحران شدت اختیار کر نے سے اٹھارہ گھنٹے سے زائد گیس  کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر نے خواتین کو مشکلات میں ڈال دیا۔

خواتین کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں گیس کی طویل بندش کے باعث ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی  خواتین مشکلات سے دو چار ہیں۔

اُن  کا کہنا ہے کہ یہ واحد ضلع ہے جہاں  18 گھنٹے سے زائد گیس لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

گھریلو صارف صائمہ طارق کا کہنا تھا کہ  گیس لوڈ شیڈنگ سب سے زیادہ رحیم یار خان میں ہے۔

Advertisement

سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی وکیل خاتون کہتی ہیں کہ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث دفتری اوقات اور امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا  صبح دفتر جائیں تو گیس نہیں ہوتی واپس گھر آئیں تو گیس نہیں ہوتی۔

گیس لوڈ شیڈنگ کا شکوہ طالبات نے بھی کرتے ہوئے کہا کہ  صبح یونیورسٹی جانے کے وقت ناشتہ نہیں ملتا، شام کو گھر پہنچے پر کھانا نہیں ملتا اس مہنگائی میں مجبوراً باہر سے کھانا پڑتا ہے،لوڈ شیڈنگ تو کہیں گیس کا کم پریشر ہے۔

گھریلو صارفین کا کہنا تھا کہ کوئی گیس سلنڈر کا استعمال کررہا ہے تو کوئی لکڑیاں،گیس لوڈ شیڈنگ کی خلاف کئی بار ہم خواتین نے احتجاج بھی کیا لیکن کوئی فائیدہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب  گیس لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے ؟ اس حوالے سے محکمہ سوئی گیس کوئی بھی بیان دینے سے قاصر ہے، شہریوں نے حکومت سے گیس بحران پر قابو پانے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version