عمر خطاب شیرانی کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، فیصل کنڈی

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و امیدوار سٹی میئر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمر خطاب شیرانی کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑے اچھے طریقے سے الیکشن مہم چل رہی تھی، الیکشن کمیشن کو بند کر دینا چاہیے، وفاقی و صوبائی وزیر پیسے بانٹ رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی وزیر پیسے بانٹ رہے تھے، جے یو آئی اور اے این پی نے سیکیورٹی مانگی تھی مگر نہیں دی گئی، یہ جو نامعلوم ہے سب کو معلوم ہے، انعام اللہ نے 164 کا بیان دیا اگر اس پر عمل ہوتا تو یہ دن نہ دیکھنا پرتا۔
انہوں نے کہا کہ اس پارٹی اور وفاقی وزیر نے انسان شہید کر کے اقتدار پر پہنچوں گا، الیکشن کو اس طریقے سے ملتوی کر کے وفاقی وزیر بھائی کامیاب کرنا چاہتا ہے، عمران خان مدینے کی ریاست کی بات کرتا ہے، اسرار گنڈا پور اور عمر خطاب کے قتل میں یہ وزیر ملوث ہے، یہ جو نامعلوم ہیں سب کو معلوم ہے قاتل کون ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت علی امین کو تحفظ دے رہی ہے، عمر خطاب شیرانی کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اگر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو اسرار گنڈا پور کے قاتل بھی سامنے آجائیں گے، ڈیرہ میں بلدیاتی الیکشن میں اے این پی کے 100 امیدوار کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ اقتداد کے لئے لوگ قتل کروا کر اقتدار لینا ہے بتاو اقتدار کے لئے کتنے لوگوں کو قتل کیا جائے گا؟ عمر خطاب کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ان کو ایک گولی لگی ہے، الیکشن کمیشن بالکل بے بس ہے جو پہلے کچھ نہیں کر سکا اب اب کیا کرے گا۔
فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ عمر خطاب شیرانی کو 2 کروڑ کی آفر کی گئی تھی لیکن اس نے ٹھکرا دی، الیکشن کمیشن بالکل ان کے سامنے بے بس ہے ہم ان سے گھبرانے والے نہیں ہیں، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کی مداخلت پر مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی ہے، اسرار گنڈہ پور شہید کے قتل میں 164 کے بیان پر عمل در آمد ہوتا تو آج یہ نوبت نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کو سیکیورٹی دی جاتی تو آج ان کا قتل نہ ہوتا، وفاقی علی آمین گنڈا پور سر عام امیدواروں کو دھمکیاں دے رہا تھا۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و امیدوار سٹی میئر فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جو مدینہ کی ریاست کی باتیں کرتا ہے اور تبلیغ کرتا ہے تو اس نے اپنے وزیر اسرار گنڈا پور کی شہادت پر خاموش ہے، عمر خطاب شیرانی کے قتل میں حکمران پارٹی کا وفاقی وزیر ملوث ہے حکومت اس کو تحفظ دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

