بالی ووڈ کے دبنگ خان کو سانپ نے کاٹ لیا

بالی ووڈ کے دبنگ خان کہنے جانے والے اداکار سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان گزشتہ روز ممبئی سے ملحقہ علاقے پنول میں اپنے فارم ہاؤس گئے تھے جہاں انہوں نے کرسمس کی مناسبت سے پارٹی کا اہتمام کررکھا تھا۔
ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات فارم ہاؤس میں ہی انہیں سانپ نے کاٹ لیا۔ سلمان خان کو فوری طور پر ممبئی کے علاقے کاموٹھے کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان 2 بنانے کا اعلان
ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی۔ طبی عملے کا کہنا تھا کہ جس سانپ نے سلمان خان کو کاٹا وہ زہریلا نہیں تھا۔
سلمان خان علاج کرانے کے بعد واپس اپنے فارم ہاؤس چلے گئے، جہاں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست پہلے ہی موجود تھے۔
مزید پڑھیے: سلمان خان کی زندگی پر مبنی سیریز کے چند اہم حقائق
دبنگ خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی طبیعت کافی بہتر ہے اور دواؤں کے زیر اثر ہیں۔
سلمان خان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کا فارم ہاؤس پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے ، وہاں سانپوں اور اژدھوں کی بہتات ہے ، لیکن اس سے پہلے فارم ہاؤس میں کسی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

