بھارت کی نامور ڈیزائنر ہوئیں پاکستانی ڈیزائنر سے متاثر

بھارت کی مشہور اور نامور ڈیزئنر شلینا نتھانی پاکستانی ڈیزائنر کے منفرد کام سے بہت متاثر نظر آئی ہیں۔
حال ہیں میں بھارتی ڈیزائنر شلینا نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر فرازمنان کے کام کو سہراتے ہوئے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
اس پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کی نامور اداکارہ دیپیکا، فرازمنان کی ڈیزائن کی گئی ساڑھی پہنی ہوئی ہیں۔
فرازمنان کی یہ ساڑھی سفید رنگ کی ہے جس میں مختلف اور خوبصورت ستاروں سے سجایا گیا ہے۔
دپیکا پڈوکون کو اس ساڑھی میں بہت سے اداکار اور شوبز شخصیات نے بہت پسند کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ڈیزائنر شلینا بالی وڈ کی معروف شخصیات کے ملبوسات ڈیزائن کرتی ہیں اور اس فہرس میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، کیارا ادوانی شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی ڈیزائنر فرازمنان بھی اپنے کام اور قابلیت اور منفرد ڈیزائنز کے لئے جانے جاتے ہیں۔
فرازمنان کے ڈیزائن کئے جانے والے جوڑے کی نمائندگی اداکارہ کرینہ کپور بھی کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News