Advertisement

بجلی کا بحران؛ ایران نے کرپٹو مائننگ پر پابندی عائد کردی

ایران نے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کرپٹو کرنسی کی مائننگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے ملکی پاور پلانٹس پردباؤ میں کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو روکنے کے لیے دوسری بار کرپٹو کرنسی کی مائننگ پر پابندی عائد کی ہے۔

ریاستی پاور کمپنی ایران گِرڈ مینجمنٹ کمپنی کے ترجمان مصطفیٰ رجبی مہشدی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی مائننگ پر 6 مارچ تک کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے جس سے گھریلو شعبے کے لیے 209 میگا واٹ بجلی اضافی ہوجائے گی۔

ریاستی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غیرقانونی طریقے سے مائننگ کرنے والے انفرادی اور چھوٹے صنعتی یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنا لائنسنس مائننگ کرنے والے افراد ملک میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ میں بڑا حصہ رکھتے ہیں۔ اور وہ غیر قانونی مائننگ کے لیے 600 میگا واٹ سے زائد بجلی صرف کرتے ہیں۔۔

ایران میں ایندھن کی مد میں بچت کے لیے بجلی بچانے کے لیے کافی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جس میں کچھ علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کو آف کرنے، اور دفاتر میں بجلی کے کم سے کم استعمال کی ترغیب دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایران نے رواں سال کی ابتدا میں بڑے شہروں میں بلیک آؤٹ کی شکایت سامنے آنے کے بعد کرپٹو مائننگ پر پابندی عائد کردی تھی کیوں کہ کرپٹو کرنسی کی مائننگ میں بہت زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version