Advertisement

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کے باجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز و آپریشن تھیٹر سروس سے بائیکاٹ بھی 33ویں روز میں داخل ہوگیا ہے، انہوں نے احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر واپس لینا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 16 ڈاکٹرز سمیت 19 افراد کیخلاف صوبائی حکومت نے گزشتہ روز ایف آئی آر واپس لے لی تھی۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایف آئی آر واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے امیروں کو نہیں غریبوں کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان

محکمہ داخلہ نے محکمہ پراسیکیویشن کو عدالت میں مقدمہ واپس لینے کی درخواست دائر کرنے کیلئے خط بھی لکھ دیا۔

 ڈاکٹرز کے خلاف ریڈ زون میں احتجاج، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ سول لائن تھانے میں درج ہے۔

گرفتار ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں آج پیش کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version