Advertisement

بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال ،شہر قائد میں کچرے کے ڈھیر

بلدیاتی ملازمین ہڑتال  کے باعث شہر قائد کچرے کا ڈھیر میں بدلنے لگا۔
اطلاعات کے مطابق ضلعی میونسپل کارپوریشنز اور ضلع کونسل کراچی میں بھی تالے لگے ہوئے ہیں کے ایم سی اور ڈی ایم سیز میں ملازمین نے ہفتہ بھر سے  کام بند کررکھا ہے۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ سمیت سندھ بھر بلدیاتی نظام  معطل ہے جب کہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی ستھرائی کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

سندھ بھر میں سیوریج  کے مسائل بھی سر اٹھانے لگے ہیں فائر بریگیڈ ملازمین اور طبی سہولیات دینے والے ملازمین ہڑتال سے مستثنی تو ہیں مگر ہڑتال کے باعث گذشتہ کئی روز سے کراچی میں کچرا جزوی طور پر اٹھایا جارہا ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ٹھیکیدار جزوی طور پر کچرہ اٹھا رہے ہیں۔ اکثر ملازمین بدستور ہڑتال پر ہیں شہر میں کچرے کا بیک لاگ بڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے فضائی آلودگی کے سوا شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج نظام بھی متاثر ہورہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کراچی میں بلدیاتی افسران اور ملازمین گھر بیٹھ گئے ہیں جس سے عوام کو روز مرہ آمد و رفت میں مشکلات  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Advertisement
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہڑتال ختم کرانے کے لئے اعلی حکام کی کوشش جاری ہیں ملازمین کے نمائندہ وفد کی سیکرٹری بلدیات اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی کال پر سندھ بھر میں ملازمین بدستور کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں آن لائن ٹریژری سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ملازمین واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ آن لائن ٹریژری سے بلدیاتی ملازمین کو رقوم کی منتقلی کی منظوری پہلے ہی دے چکے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version