Advertisement

وفاقی کابینہ نےقومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

عمران خان

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی۔

  وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی جوکہ 2022 تا 2026 تک کیلئے ہے۔

قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔

قومی سلامتی پالیسی پرعمل درآمد کیلئے پالیسی فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ قومی سلامتی پالیسی کی گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔

‘قومی سلامتی پالیسی کی منظوری تاریخی کامیابی ہے’

دوسری جانب مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری تاریخی کامیابی ہے۔

Advertisement

معید یوسف کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے پالیسی کی توثیق کی تھی، اقتصادی تحفظ کے ساتھ پالیسی پر اب سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اپنے زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی تھی۔

معیشت طاقتور نہیں تو سلامتی کی گارنٹی نہیں ہو سکتی، فواد چوہدری 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ قومی سلامتی کی پالیسی میں جیو اسٹریٹجک پالیسی کے ساتھ اکنامک اسٹریٹجی کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہاکہ جب تک عام آدمی معاشی، سماجی اور قانونی حالت سے مطمئن نہیں ہوگا، ملک کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق رہے گا، قومی سلامتی پالیسی میں عام آدمی پر فوکس کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ 2014 میں اس پالیسی پر کام شروع کیا گیا تھا، 2021 میں اس پالیسی کی منظوری ہوئی، پالیسی کی منظوری میں تقریباً 9 سال لگے، 18 مختلف وزارتوں کا ان پٹ اس میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی میں نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر نکتہ نظر پر اتفاق نہیں ہوا، پہلی مرتبہ ایک ایسی حکومت برسراقتدار ہے جو تمام نکتہ ہائے نظر کو یکجا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ ہم نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، نیشنل سیکورٹی پالیسی کے ساتھ انٹرنل پالیسی اور فوڈ سیکورٹی پالیسی سمیت دیگر وزارتوں کی پالیسیاں بھی منسلک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version