Advertisement

روہیت شرما کا دس سال پْرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان روہیت شرما کا 10 سال پْرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی  نے ٹی ٹوئنٹی  کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ویرات کوہلی سے لے کر روہیت شرما کو سونپ دی ہے۔

 ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کے بعد روہیت شرما کا وہ ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے دس سال پہلے 2011 کے ورلڈ کپ کے دوران کیا گیا تھا۔

روہیت شرما نے اپنے ٹوئٹ میں 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

اپنے ٹوئٹ میں روہیت شرما نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پر واقعی مایوسی ہوئی، مجھے یہاں سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاہم میرے لیے یہ ایک بڑا دھچکا تھا۔

واضح رہے کہ 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہیت شرما کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیا تھا جس کے بعد وہ کافی مایوس نظر آئے تھے۔

اس ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

Advertisement

بھارتی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ روہیت شرما کے ساتھ 10 سال پہلے ناانصافی کی گئی تھی اور اب 10 سال بعد اْنہیں اپنے صبر کا پھل مل گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version