پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی
پاکستان
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا اعلان کردیا جب کہ یہ فیصلہ مہمان ٹیم میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے اور اب یہ سیریز پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے بعد ہوگی، سیریز رواں سال جون تک ملتوی کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مہمان ٹیم کے کیمپ میں 5 مزید کورونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی کل تعداد 9 ہوگئی ہے۔
پی سی بی اعلامیہ میں کہا گیا کہ چونکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے لیکن زیادہ تر کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے پاس بہت کم آپشن رہ گئے تھے اس لیے سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
AdvertisementUpdate: Pakistan-West Indies ODIs postponed, rescheduled for early June 2022. #PAKvWI
Details in the link below:https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/12/131157/amp/— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہمارے اس فیصلے سے ویسٹ انڈیز ٹیم کو آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائنگ میچوں کے لیے اپنی بہترین ٹیم کو گراؤنڈ میں اتارنے کا موقع ملے گا۔
خیال رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ موجود تمام آفیشلز اور کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کے بعد مہمان ٹیم کے کھلاڑی آج ہی وطن واپس روانہ ہوجائیں گے تاہم کورونا وائرس میں مبتلا کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز پاکستان میں قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاک ویسٹ انڈیز سیریز: تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مقررہ وقت پر ہوگا
اس سے قبل مہمان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تاہم پی سی بی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے سیزیز کھیلنے پر قائل نہ کرسکا۔
Just in: The upcoming #PAKvWI ODI series has now been postponed to early June 2022 pic.twitter.com/7VnLdeCFOT
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 16, 2021
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچنے کے بعد ہی مسائل کا شکار رہی، انجری کی وجہ سے ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ پہلے ہی دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے تھے جب کہ ابتدائی طور پر 3 کھلاڑی اور ایک آفیشل کورونا وائرس کا شکار ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی
تاہم 5 مزید کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد مہمان ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مزید میچ کھیلنے سے انکار کردیا لیکن پی سی بی کی کوششوں کے بعد آخری میچ کراچی میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے میدان میں اترنے والی تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
واضح رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوا تھا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے 63 اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 9 رنز سے فتح سمیٹی تھی جب کہ ون ڈے سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے کراچی میں ہی ہونا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

