ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حماد اظہر

حماد اظہر ٹوئٹ
حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں وزیر توانائی نے سعودی سفیر کو ملک بھر میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں موجودہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں حماد اظہر نے سعودی سفیر کو توانائی کے شعبے میں حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جن کے تحت بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے قابل تجدید توانائی کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تیل اور گیس کے شعبے میں پیداواری سرگرمیوں کو اولین ترجیح دیتی ہے جو ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کریں گی۔
وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نے توانائی کے شعبے میں پاک سعودی منصوبوں کے لیے وفاقی وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو فیوچر منرلز سمٹ میں بھی مدعو کیا جو 11 سے 13 جنوری 2022 کو ریاض میں منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

