Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز رواں سال کا 28 واں ٹی ٹوئنٹی میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جس کے بعد پاکستان ٹیم رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی ٹیم بن گئی۔

علاوہ ازیں بنگلادیش ٹیم دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی ٹیم ہے جس نے رواں سال 27 میچز کھیلے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی فتوحات میں اپنا ہی ریکارڈ دوبارہ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور پاکستان ٹیم نے رواں سال 19 میچز جیت لیے ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان نے 2017 میں 17 میچز جیتے تھے۔

رواں سال پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی اور جنوبی افریقہ کو اس میچ میں 3 رنز سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پاکستان نے 2،1 سے اپنے نام کی تھی۔

رواں سال ہی پاکستان نے اپنی دوسری ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف ہی ان کے ملک میں کھیلی جس میں پاکستان نے 3،1 کے مقابلے میں سیریز اپنے نام کی، بعد ازاں پاکستان نے اپریل میں زمبابوے کا دورہ کیا جس کے دوران ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پاکستان نے 2،1 سے اپنے نام کی۔

جولائی کے مہینے میں پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کیا جس دوران ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر پاکستان ٹیم اپنی فارم میں واپس آئی اور فتوحات کے سفر کو مزید جاری رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس کے دو میچز جیت کر پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی ہے جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
قومی کھلاڑی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے خوش
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version