Advertisement

قیامِ امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان محکمے کا فخر ہیں، ترجمان کراچی پولیس

کراچی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہر میں قیامِ امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان محکمے کا فخر ہیں۔

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کراچی پولیس کے شہید کانسٹیبل صلاح الدین کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کواٹر میں ادا کر دی گئی ہے، کانسٹیبل صلاح الدین کو ڈاکوؤں سے مقابلے میں فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج جامِ شہادت نوش کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید کی نماز جنازہ میں قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر سینئیر پولیس افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی، شہید کانسٹیبل صلاح الدین کی عمر 29 سال اور وہ تھانہ ابراہیم حیدری میں تعینات تھے، شہید نے سوگواران میں بیوہ اور 3 سالہ بیٹا چھوڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل صلاح الدین ولد در محمد نے 2018 میں کراچی پولیس جوائن کی اور ایمانداری اور بہادری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مورخہ 12 دسمبر 2021 کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے اور 14 دسمبر 2021 کو دوران علاج شہید ہوئے۔

کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر سینئیر پولیس افسران نے بھی شہید کانسٹیبل صلاح الدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Advertisement

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اب تک کراچی پولیس کے سینکڑوں افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، شہر میں قیامِ امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان محکمے کا فخر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version