ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پراپنی ٹوئیٹ میں ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظارکریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونےہی رہیں گے۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں۔ ن لیگ والے صرف بوٹ پالش کا سامان لےکرکھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہوجاتی ہےاورپاکستان میں یہ ہی ہوا۔
Advertisementجو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا ۔۔۔ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2021
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ترجمانوں کو نوازشریف سے متعلق اہم ہدایات دیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی ختم کرانے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں، نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، انہیں اعلیٰ عدلیہ نے سزا سنائی۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی جس بات پرنا اہلی ہوئی اگروہ کرپشن نہیں تو پھر کرپشن ہوتی کیا ہے، نواز شریف کی سزا ختم کرنی ہے تو ساری جیلیں کھول دینی چاہیے، چھوٹے کیسز میں ملوث لوگ جیلوں میں اور بڑے چوروں کے لیے راستے نکالے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت دی کہ وہ نواز شریف کی کرپشن اور نااہلی کو مزید نمایاں کریں ، یہ کیسے ممکن ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے، نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز میں نواز شریف کا نام آیا اورعدالت نے انہیں نااہل قرار دیا ، نواز شریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے، ایک مجرم کی سزا ختم کرکے کیسے چوتھی بار وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

