Advertisement

جغرافیائی چیلنجز کی حامل ڈاکار ریلی یکم جنوری کو شروع ہو گی ، روٹ جاری

سعودی عرب میں جغرافیائی چیلنجز کی حامل مشہور ڈاکار ریلی کا تیسرا سیزن یکم جنوری سے شروع ہونے والا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے روٹ جاری کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے 650 رائڈر ریلی میں شریک ہوں گے۔
ڈاکار ریلی میں 430 مختلف قسم کی گاڑیاں اور بائک کے علاوہ ڈاکار کلاسک کیٹگری میں 148 گاڑیاں شریک ہوں گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ڈاکار ریلی کا آغاز جدہ سے حائل کی طرف ہوگا جس میں رائڈر 815 کلو میٹر کی مسافت طے کرکے حائل پہنچیں گے مگر یہ ریلی میں شامل نہیں ہوگا اور صرف تمہیدی مرحلہ ہوگا‘۔
’حائل میں ڈاکار ریلی کا مقابلہ شروع ہوگا جہاں وہ 8375 کلو میٹر کی مسافت طے کرکے ریاض پہنچیں گے اور بعد ازاں وہاں روٹ کی پابندی کرتے ہوئے 14 جنوری کو جدہ پہنچیں گے‘۔
Advertisement
’ڈاکار ریلی مجموعی طورپر 12 مراحل میں طے ہوگی جس میں ہر مرحلے میں رائڈرز کو مختلف قسم کے جغرافیائی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version