Advertisement

نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلے سنجیدہ کاوشیں کررہا ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلے سنجیدہ کاوشیں کررہا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ نیب وائٹ کالرکرائم اور میگا بدعنوانی کے مقدمات کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کیلے تمام وسائل بروے کار لاۓ جارہے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے، نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلے سنجیدہ کاوشیں کررہا ہے۔

Advertisement

جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں نہ صرف بڑی رکاوٹ ہے بلکہ مستحق لوگوں کو ان کے حق سے بھی محروم کرتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران 539ارب روپے برآمد کئے  جو  ماضی میں کبھی برآمد نہیں کئے گئے، احتساب عدالتوں میں 1335ارب روپے مالیت کی بدعنوانی کے 1278مقدمات زیر سماعت ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کرپشن اور بدعنوانی کے میگاکیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version