Advertisement

گلگت بلتستان میں سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی ، اسد عمر

اسد عمر

اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔

اسد عمر کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے  مہمند ڈیم اور داسو ڈیم کی پیش رفت کا بھی جائزہ، منصوبوں کیلئے ترجیحی فنڈنگ ​​پر زور دیا۔

 وفاقی وزیر کو مانیٹرنگ کے لیے پرائیویٹ سپیشلسٹ فرموں کی خدمات حاصل کرنے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان میں دو بڑی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے پیشرفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا کہ سڑک کا یہ منصوبہ سیاحت اور روزگار کے دروازے کھولے گا، اس شاہراہ کی تکمیل سے خطے میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی  جبکہ  روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے اور خطے کے لیے سماجی و اقتصادی ثمرات حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر یں گی ۔

Advertisement

 اسد عمر نے کہا کہ نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹ سائٹس کے مسائل کے بروقت حل کے لیے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ موثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائے تاکہ اس اہم موٹروے کی تعمیر کے مرحلے میں تاخیر نہ ہو۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر  کا مزید کہنا تھا کہ سکھر تا حیدرآباد موٹر وے کے لیے زمین کا حصول ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں منصوبے پر تعمیر شروع کی جا سکے۔

اجلاس میں ممبران امپلی مینٹیشن اینڈ مانیٹرنگ پلاننگ کمیشن، ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version