سردیوں کی چھٹیوں کو ازسر نو مرتب کیا جائے، محمکہ داخلہ سندھ

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے معاملے پرمحکمہ داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کو ازسر نو مرتب کیا جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سردیوں کی چھٹیاں 3 جنوری سے شروع کی جائیں۔
محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے محکمہ اسکولز، کالجز اور جامعات کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کرسمس کے حوالے سے بھی گائیڈ لائینز جاری کردی ہیں، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ جن افراد نے ویکسین لگائی ہے وہ تقریبات میں شرکت کریں، چرچز کی کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں، کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا کہ تمام چرچز کے اطراف میں ویکسینیشن کی وین کھڑی کی جائے، تاکہ جن افراد کو ویکسین نہیں لگی انہیں ویکسین لگائی جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی ہے کہ 18 سے 26 دسمبر تمام اڈوں پر ویکسین مہم چلائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

