Advertisement

پی سی بی،بی او جی نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے منصوبوں کی منظوری دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے بورڈ آف گورنرز نے ملک یں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پاتھ ویز جونیئر کنٹریکٹ اورپاتھ ویز کرکٹ فاؤنڈیشن منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصوبوں کے تحت پی سی بی انڈر 11، 14، 16 اور 19 سال کے باصلاحیت 100 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیگا، کھلاڑیوں کو ماہوار 30 ہزار روپے وظیفہ اور سو فیصد تعلیمی اسکالرشپ حاصل ہوگی،نوجوانوںکیلئے انتہائی قابل غیرملکی کوچز کو تعینات کیا جائیگا جو کھلاڑیوں کی تربیت کے علاوہ انہیں اکتوبر 2022 میں شیڈول انڈر 19 پی ایس ایل کیلئے بھی تیار کریں گے۔

بی او جی نے آئندہ سال مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے پی سی بی کو کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سے متعلق تجاویز پیش کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 67واں اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں پاتھ ویز کرکٹ کی ترقی اور فروغ کیلئے بی او جی نے چیئرمین پی سی بی کے 2 نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ اور طویل مدتی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کریں،ہمیں امید ہے کہ یہ جونیئر کنٹریکٹ اور کرکٹ فاؤنڈیشن کے منصوبے ملک کے دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ کے دھارے میں لانے کے لیے موزوں ثابت ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے منصوبوں سمیت آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہم ایسے کھلاڑی تلاش کرسکتے ہیں جو مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

بی او جی نے 3822 کلب کی سکروٹنی کے عمل کی منظوری دی، ان کلبز نے کلب کرکٹ کی پہلی رجسٹریشن کے عمل میں شرکت کی تھی۔

علاوہ ازیں، بی او جی نے شق 4.1 میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی ہے۔

بی او جی نے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو سراہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم کی قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں ایک پراثر شخصیت بن چکے ہیں،انہوں نے ثقلین مشتاق کی پرسکون شخصیت، میتھو ہیڈن اور ویرنن فیلنڈر کی گلوبل ایونٹ میں کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ  پاکستان سپر لیگ 2023 سے پہلے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان آئے گی، اس سے پہلے ویسٹ انڈیز آئی سی سی مینز ون ڈے سپر لیگ کے میچز مکمل کرنے جون 2022 میں بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Advertisement

بی او جی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں 60 اضافی کمرے بنانے کی  بھیمنظوری دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version