Advertisement

ملتان: جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مقامی پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن

جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے ملتان میں مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی خرم خان کی سربراہی میں کیا گیا، سرچ آپریشن تھانہ لوہاری گیٹ، پرانی کوتوالی، چہلیک اور سیتل ماڑی کے علاقے دربار شاہ شمس میں کیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ دربار بہاء الدین زکریا، سرکلر روڈ، گھنٹہ گھر، دربار شاہ رکن عالم، چاہ برکت والا، گودڑی، وہاڑی چوک، لاری اڈہ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 3 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کے حوالے کردیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 22 ہوٹل، سرائے اور 96 گھروں کو چیک کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 87 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version