Advertisement

سشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

گزشتہ سال خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ و اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی شادی  کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انکیتا لوکھنڈے نے منگل کے روز ممبئی کے گرینڈ حیات میں ایک شاندار تقریب میں وکی جین کے ساتھ شادی کی ہے۔

اس سے قبل پیر کو سنگیت کی تقریبات منعقد کی گئی تھی جس میں سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کی شادی کی ایک تقریب میں اداکار کی فلم کے گانے چلائے گئے۔

تاہم سنگیت کی تقریب میں انکیتا لوکھنڈے اور اُن کے شوہر نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی بھی پہنائی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انکیتا لوکھنڈے کے شوہر اُنہیں انگوٹھی پہنا رہے ہیں جس کے بیک گراؤنڈ میوزک میں اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’رابطہ‘ کا گانا چل رہا ہے۔

علاوہ ازیں ایک ویڈیو میں انکیتا کی والدہ اور بھابھی بھی سشانت سنگھ راجپوت کی سال 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کائی پو چے‘ کے گانے پر بھی ڈانس کرتی نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں انکیتا لوکھنڈے نے ہلکے سبز اور گلابی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

انکیتا نے صرف ایک گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے نے معروف بھارتی ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

اس ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کے دوارن ہی دونوں اداکاروں کے درمیان محبت ہو گئی تھی تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version