جسٹن بیبر نے خدیجے چنگیز کے مطالبے کو نظر انداز کردیا

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز کےمطالبے کو نظر انداز کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، جسٹن بیبر نے سعودی عرب کے معروف صحافی کےمطالبے کو نظر کر کے اتوار کے روز جدہ کورنے سرکٹ میں پرفارمانس دے دی۔
جسٹن بیبر نے جدہ کنسرٹ میں اپنے سب سے مقبول ترین گانوں میں سے چند گانے گائے جہاں ان کی اہلیہ، معروف ماڈل ہیلے بیبر نے بھی ان کے ساتھ کنسرٹ میں شرکت کی۔
ہیلے بیبر نے انسٹا اسٹوری پر اس کنسرٹ کی ویڈیو کلپ بھی شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار نے اس شو کے لیے ایتھلیٹک پینٹ کےساتھ سرخ جرسی پہنی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز نے کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے سعودی عرب میں اپنا میوزک کنسرٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خدیجے چنگیز کی جانب سے جسٹن بیبر کے لیے ایک کھلا خط لکھا گیاتھا۔
انہوں نے خط میں لکھا تھا کہ جسٹن بیبر سے مطالبہ کیا تھا کہ ’میرے محبوب منگیتر، صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کیلئے کنسرٹ نہ کریں۔‘
خدیجے چنگیز نے مزید لکھا ہے کہ ’سعودی عرب میں اپنے کنسرٹ کو منسوخ کرتے ہوئے دنیا کو ایک واضح پیغام دیں کہ آپ کا نام، ٹیلنٹ، آپ کی موسیقی ایسے ملک کے لیے نہیں ہے جہاں ناقدین کا قتل ہو۔‘
واضح رہے کہ جسٹن بیبر کا میوزک کنسرٹ سعودی عرب کے دوسرے بڑے شہر جدہ میں 5 دسمبر کو شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

