Advertisement

ڈجکوٹ میں طالب علم کو گھر سے بلا کر گولی ماردی

 ڈجکوٹ میں طالب علم کو گھر سے بلا کر گولی ماری گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں طالب علم کو مبینہ گھر سے بیٹھک میں بلا کر سر میں گولی مار دی گئی۔

پولیس نے کہا کہ گینگ میں غیر حاضر رہنے پر اپنے ہی دوستوں نے ہی گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر 2 جدید آبادی کا رہائشی میاں احمد بارہویں کلاس کا طالب علم تھا۔

تفتیشی پولیس نے  بتایا کہ سر میں لگنے والی گولی آر پار ہو گئیں اٹھارہ سالہ احمد نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

Advertisement

ترجمان پنجاب پولیس کہا کہنا تھا  چند دن قبل بھی دوستوں نے دہم کلاس کے طالب علم علی حیدر کو گھر بلا کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان طلبہ احمد ، حسنین، صائم اور سمیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اسکول میں طلبہ گروہوں کی لڑائیوں میں طلبہ کا قتل عام اور ہوائی فائرنگ علاقے کی  پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، دونوں طالب علموں کی قتل سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست  طالب علموں کو کتاب و قلم کی  طرف راغب کرے ،اسلحہ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version