Advertisement

سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہونگی؟ وزیر تعلیم کا اہم اعلان

سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہونگی؟ وزیر تعلیم سندھ نے اس حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سردارشاہ سندھ کا کہنا ہےکہ اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ جمعرات تک کر لیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ  نے کہاکہ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہونگی، طلباء کو بریک بھی چاہئیے۔

انہوں نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر چھٹیوں کی تاریخیں وہی ہوں گی جو ہمیشہ ہوتی ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ خبریں آ رہی ہیں کہ کورونا وائرس کی نئی لہر بہت خطرناک ہے، دنیا بند ہو رہی ہے۔ دعا ہے کہ ہمارے بچے اس ویرینٹ سے محفوظ رہیں۔

واضح رہےکہ فرانس میں کورونا کی وبا کے پیش نظر 4 ہفتوں کے لیے نئی پابندیاں لگادی گئی ہیں۔

فرانس میں کورونا کی وبا نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا، اسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

اس صورت حال کے پیش نظر فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹیکس نے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے ٹیلی وژن خطاب میں 4 ہفتوں کے لئے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

نئی پابندیوں کے تحت ملک کے تمام نائٹ کلب 4 ہفتوں کے لیے بند کردیئے گئے ہیں تاہم ریسٹورنٹس پر گنجائش کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

 یورپ کے کئی ملک اس وقت کورونا کی لپیٹ میں ہیں، کورونا کی اومی کرون قسم منظرعام پر آنے کے بعد کئی ملکوں نے نئی سفری پابندیاں لگادی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version