Advertisement

اومیکرون نے بھارت کو ایک بار پھر پابندیوں کی جانب دھکیل دیا

اومیکرون

اومیکرون

بھارت میں اومیکرون نے ایک بار پھر سے مختلف ریاستوں میں کرفیو اور پابندیاں لگوادیں۔

بھارت سمیت دنیا بھر میں اومیکرون کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے سبب مودی سرکار ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی جانب لوٹ رہی ہے اور اب تک دو ریاستوں میں کرفیو نافذ کیا جاچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت بھر میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کورونا کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور صرف ریاست مدھیا پردیش میں روزانہ کی بنیاد میں پہلے کے مقابلے میں 30 کیسز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ اومیکرون کی کیا علامات ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ شوراج سنگھ چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے ہاں اب تک اومیکرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ پڑوسی ریاستوں میں اومیکرون بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور کورونا کیسز کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے اپنے شہریوں کو پہلے سے ہی خبردار کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا جو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک ریاست بھر میں نافذ رہے گا۔

خیال رہے بھارتی وزارت صحت کی جانب سے کچھ روز قبل ہی تمام ریاستوں کی ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے اور اپنے شہریوں کو بڑے اجتماعات میں شرکت سے روکے۔

بھارت میں اب تک اومیکرون کے 300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں ریاست مہاراشٹرا اور دلی 54 ، 54 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ تلگانہ، راجھستان، کرناٹکا، کیرلا اور گجرات میں بھی اومیکرون کے کیسز پائے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ریاست کرناٹکا نے نئے سال کے موقع پر ہرقسم کی تقریبات پر پابندیاں عائد کردیں جو 30 دسمبر سے 2 جنوری تک نافذ رہیں گی جس کے تحت ریاست میں بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے عالمی ادارہ صحت اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ سے متعلق پہلے ہی پوری دنیا کو خبردار کرچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version