Advertisement

حافظ آباد:آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے آئی جی پنجاب کی ہدایت پرحافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کسوکی میں سائلین کی کھلی کچہری میں ڈی پی او بلال ظفر نے اسلامی تعلیمات و روایات کو برقرار کھا  اور کچہری میں آئی ہوئی خواتین سائل سے کھڑے ہو کر ان کے مسائل سنے ۔

بلال ظفر کا کہنا تھا کہ عورت کے ساتھ نرمی عزت و احترام سے پیش آنا نا صرف ہماری ڈیوٹی کا حصہ ہے بلکہ ہمارا دین بھی اسی بات کا درس دیتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خواتین کے بغیر معاشرہ نامکمل اور ادھورا ہے، دین اسلام نے خواتین کو عزت و تکریم دینے کا حکم دے رکھا ہے، خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اصل روح اسلام ہے۔

ڈی پی اوحافظ آباد نے کہا کہ دن بدن ہم مغربی کلچر کو اپناتے ہوے اپنے دینی فرائض سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں، کسی دوسرے مسلمان بھائی سے ملتے وقت ہم کیا حال ہے جیسے الفاظ تو بول دیتے ہیں مگراسلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ نہیں کہتے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مثبت رویوں کی حوصلہ افزائی اور ان کو اختیار کر کے ہم معاشرتی فلاح و بہبود کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتے  ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version