Advertisement

پاکستانی ٹاپ باکسرز کا ایشین ٹائٹل میلہ کل دبئی میں سجے گا

دبئی میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیرِاہتمام میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کا میلہ کل دبئی میں سجےگا۔

انٹرنیشنل باکسرز کا آفیشل ویٹ اور فیس آف آج دبئی میں ہوا، ایشین باکسنگ چیمپئین عثمان وزیر اور سابق کپتان پاکستان باکسنگ ٹیم آصف ہزارہ رنگ میں اتریں گے، عثمان وزیر اپنے ایشن باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ عثمان وزیر کا ٹاکڑا تنزانیہ کے ٹاپ باکسر روسٹا سے ہوگا۔

یاد رہے کہ عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ ٹائٹل کے لئے فائٹ کرنا تھی لیکن ڈبلیو بی سی اور ایشین باکسنگ فیڈریشن میں ٹیکنکل مسائل کے باعث عثمان وزیر اپنے ایشین ٹائٹل کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان آصف ہزارہ ایشئین ٹائٹل کے لیے رنگ میں اتریں گے، آصف ہزارہ کا مقابلہ یوگنڈا کے باکسر سے ہو گا۔

Advertisement

باکسر عثمان وزیر نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ پچھلے تین ماہ سے دبئی میں موجود ہوں، فائٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے، پرامید ہوں کہ اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلونگا۔

اسکا مزید کہنا تھا کہ میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے پاکستانی عوام کی سپورٹ سے حوصلہ بلند ہے۔

باکسرآصف ہزارہ نے کہا کہ عثمان وزیر کے ساتھ دبئی میں بہترین ٹرینگ کا موقع ملا، انشااللہ ایشین چیمپئن ٹائٹل کا پاکستان کے نام کروں گا، قوم سے ہماری کامیابی کے لئے دعاوں کی درخواست ہے۔

اس کے علاوہ کوچ محبوب احمد نے کہا کہ عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے بہت محنت کی انشاءاللہ دونوں اپنی فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version